بھٹکل:31؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)جانوروں کو لےکر بھٹکل کی طرف روانہ ایک بولیرو سواری کو مقامی افراد نے روک کر جانور سمیت سواری کو پولس کے حوالےکئےجانے کا واقعہ ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے کونٹوانے میں پیش آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کےمطابق بولیرو سواری میں کل 9جانور تھے جن میں سے تین مردہ پائے گئے ۔ ملزمین فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ عوام نے ہی گلمی سےہوتے ہوئے سواری اور جانوروں کو پولس تھانہ پہنچایاہے۔ ضبط کردہ اشیاء کی قیمت 1لاکھ 15ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔